ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی میں جعلی نوٹوں کے جال کا پردہ فاش : 72لاکھ سے زائد جعلی نوٹوں کے ساتھ 6ملزم گرفتار

ڈانڈیلی میں جعلی نوٹوں کے جال کا پردہ فاش : 72لاکھ سے زائد جعلی نوٹوں کے ساتھ 6ملزم گرفتار

Wed, 02 Jun 2021 18:34:18    S.O. News Service

ڈانڈیلی:2؍جون(ایس اؤ نیوز) ڈانڈیلی کی مضافاتی پولس نے جعلی نوٹوں کے بہت بڑے جال کا پردہ فاش کرتےہوئے  4.5لاکھ روپئے اصلی نوٹ اور 72لاکھ  سے زائد جعلی نوٹوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔   اس بات کی اطلاع ضلع اُترکنڑا کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے منگل کو  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  دی۔ 

ایس پی نے بتایا کہ مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے ڈانڈیلی مضافاتی پولس نے برچھی چیک پوسٹ پر ملزموں کو جعلی نوٹوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جن کی شناخت مہاراشٹرا رتناگری کے کِرن مدھوکر دیسائی (40)، گریش ننگپا پجاری (42)، بیلگام کے امر موہن نائک (30)، ساگر پنڈلک کنورکر(28)،ڈانڈیلی کے  شبیر عرف انتھونی اسمعیل کوٹی (45)اور شیواجی شرون کامبلے  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

پریس ریلیز کے مطابق پولس نے  500روپئے کے 4،50،000اصلی نوٹ اور نقلی 500روپئے کے  72،43،000روپئے  ضبط کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک سوئفٹ ڈیزائر کار، ایک پیگو کار اور جعلی نوٹ تیار کرنے والی اشیاء کو بھی اپنی تحویل میں لیاہے۔

متعلقہ کارروائی اترکنڑا ضلع کے ایس پی شیوپرکاش دیوراج، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ایس، ڈانڈیلی کےڈی وائی ایس پی کے ایل گنیش اور  سی پی آئی پربھو گنگن ہلی  کی رہنمائی میں کی گئی۔ جس میں  ڈانڈیلی کے شہری اور مضافاتی پی ایس آئی کی قیادت میں پولس عملہ شریک تھا۔ ڈانڈیلی مضافاتی پولس تھانےمیں معاملے کو لےکر 489بی ، 489سی سمیت 34آئی پی سی دفعات  کے تحت کیس درج کرلیاگیا ہے۔

WhatsApp_Image_2021-06-02_at_2_17_58_PM.jpeg


Share: